اداکارہ صبافیصل کے بیان نے سوشل میڈیاپرنئی بحث چھیڑدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صبا فیصل کے بہوؤں کو ان کی پسند کے ملبوسات بنانے کی اجازت سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
صبا فیصل نےحال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
معروف اداکارہ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی کہ ساسیں بہوؤں کو شادی کے کپڑے مکمل طور پر اپنی مرضی سے خریدنے کا کہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل کے لڑکوں کی ماؤں کی سب سے بڑی غلطی یہی ہے کہ وہ لڑکی کو ان کی اپنی پسند کے کپڑے بنانے کی اجازت دیتی ہیں،اس طرح ابتدا سے ہی وہ لڑکی کو اس کی پسند کی چیز پر اختیار دے دیتی ہیں،یہ اچھی بات ہے کہ لڑکی اپنی پسند سے کپڑے بنائے اور پہنے لیکن جب اسے پہلے دن سے ہی یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنی مرضی کے کپڑے پہن سکتی ہے تو پھر وہ یہی کرے گی،اس کے دل کو جو اچھا لگے گا وہ وہی پہنے گی، ساس اور نندوں کی پسند کو اہمیت نہیں دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
صبا فیصل نے مزید کہا کہ ہمارے زمانے میں نئی نویلی دلہنیں وہی کپڑے پہنتی تھیں جو سسرال کی جانب سے دیئے جاتے تھے اور میں نے خود بھی یہی کیا تھا۔
صبافیصل کے اس بیان پر سوشل میڈیا اور ناظرین کے درمیان مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔