ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پراسکیوشن کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔
وکلاء صفائی کی جانب سے آج گواہان پر جرح نہیں ہو سکی، عدالت نے ملزم عمر حیات پر ناجائز اسلحہ کیس میں بھی فردِ جرم عائد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن نےپرسنل بیگیج سکیم بحال کرنے کی اپیل کردی
ثناء یوسف قتل کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔