آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن نےپرسنل بیگیج سکیم بحال کرنے کی اپیل کردی
سمندر پار پاکستانیوں اوراستعمال شدہ گاڑیوں کا کام کرنیوالوں میں بڑی مایوسی ہے،ایچ ایم شہزاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان)آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن نےپرسنل بیگیج سکیم کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھ دیا ۔
حکومت نے پرسنل بیگیج سکیم کو ختم کردیا ہے جس کے بعد اب صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ سکیم کےتحت ہی گاڑیاں درآمد ہوسکیں گی،سکیم ختم ہونے سے قیمتی زرمبادلہ رک جائے گا۔
آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزادکاکہناہے کہ گاڑیوں کی درآمد کیلئے وقفہ 2 سے بڑھا کر 3 سال مقررکیاگیاہے، ای سی سی نے نئی سکیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اب صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ سکیم کےتحت ہی گاڑیاں درآمد ہوسکیں گی ۔
ایچ ایم شہزادکے مطابق پرسنل بیگیج سکیم ختم ہونے پر سمندر پار پاکستانیوں میں بڑی مایوسی ہے،ساتھ ہی استعمال شدہ گاڑیوں کا کام کرنے والوں میں بھی بڑی مایوسی ہے، خط میں وزیر اعظم پاکستان کوتمام مسائل سے آگاہ کیا ہے اور پرسنل بیگیج سکیم کو بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔
آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 40 ہزار سے زائد استعمال شدہ گاڑیاں درآمد ہوئی تھیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 70 کروڑ ڈالر گاڑیوں کے ساتھ کسٹم ڈیوٹی کی مد میں بھیجے،اس فیصلے کے بعد اب یہ رقم بھی نہیں آسکے گی،وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ اس فیصلے کا پھر سے جائزہ لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے بڑی شرط عائد
ایچ ایم شہزاد کے مطابق کمرشل گاڑیوں کی درآمد پر کڑی شرائط عائد کی گئی ہے ،آل پاکستان موٹر ڈیلرز کو سنا جائے ،درآمد شدہ گاڑیاں ایک سال تک ناقابلِ منتقلی رہیں گی،درآمدی گاڑیوں پر کمرشل سیفٹی و انوائرمنٹ اسٹینڈرڈز لاگو ہوں گے،کمرشل درآمد پر کڑی شرائط کو ختم کیا جائے۔