پی ایس ایل 9: پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب جاری

Dec 13, 2023 | 18:01:PM
پی ایس ایل 9: پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن 2024ء کیلئے ٹیموں کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔

پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں منعقد ہو رہی ہے جس میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف اور کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ میری نیک خواہشات ٹیموں کے ساتھ ہیں، پی ایس ایل کا 2016ء میں جو پودا لگا تھا آج تناور درخت بن چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے، تمام فرنچائز پی ایس ایل کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ہم سب مل کر پاکستان کرکٹ اور لیگ کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 9 کیلئے 22 ممالک کے 485 غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ پلاٹینم کیٹیگری میں 46، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 76 غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔