کرنسی نوٹ تبدیل، اسٹیٹ بینک نے خبردار کردیا

Dec 13, 2022 | 19:45:PM
 کرنسی نوٹ تبدیل، اسٹیٹ بینک نے خبردار کردیا
کیپشن: کرنسی نوٹ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسٹیٹ بینک کا کہنا  ہے کہ پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ31 دسمبر 2022 کے بعد تبدیل نہیں کرائے جاسکتے۔

اسٹیٹ بینک  نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے دسمبر2021 میں نوٹیفیکشن کے زریعے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی میں ایک سال کی توسیع کردی تھی ،پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے 10  ،50  ،100 اور 1000 روپے کے نوٹ 31 دسمبر 2022 تک تبدیل کرائے جاسکتے ہیں ،نوٹ تبدیل کرانے کی  یہ آخری تاریخ ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ یہ بینک نوٹ مرکزی بینک کے کسی بھی دفتر سے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں اور 31 دسمبر 2022  کے بعد سے یہ منسوخ شدہ بینک نوٹ ناقابل واپسی ہونگے ۔پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کے اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں،اپنے سرمائے کے تحفط اور نقصان سے بچنے کے لئے مقررہ مدت میں پرانے بینک نوٹون کی تبیدلی یقنی بنائیں .