گلوکار بلال سعید کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کو تحفہ

Dec 13, 2022 | 16:11:PM
فائل فوٹو
کیپشن: گلوکار بلال سعید کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کو تحفہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلوکار بلال سعید نے 3 سال بعد نیا گانا ریلیزکردیا ہے۔گلوکار بلال سعید کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا ہے، یہ اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی۔

بلال سعید نے لکھا کہ سالگرہ کے موقع پر ملنے والی دعاؤں اورت نیک خواہشات پر مداحوں کا مشکورہوں۔ گلوکار نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرا ساتھ 12 سال سے دے رہے ہیں ۔ یہ گانا 3 سال بعد میرے مداحوں کے لئے تحفہ ہے جو میرے بے حد قریب ہیں۔

بلال سعید کا 2019 میں باری ریلیز ہوا تھا جو کہ بہت پسند کیا گیا تھا۔

اس گانے کے بعد 2020 میں مومنہ اور بلال سعید نے باری 2 اونچائیاں دیواراں بھی پیش کی۔

پاکستانی فلم دم مست دم کے لئے بھی مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے فلمی گیت خدایا وے گایا ۔

2020 میں بلال سعید نے اپنے گانے قبول میں صبا قمر کے ساتھ ویڈیو سانگ پیش کیا جو کہ تنازعات کا شکار ہوا۔