شیخ رشید ٹی وی کو انٹرویو دتیے ہوئے رو دیئے

Dec 13, 2022 | 09:40:AM
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رو دیئے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 15 سے 30 دسمبر تک فیصلہ ہوجائے گا کہ اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا الیکشن ہوگا
کیپشن: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رو دیئے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 15 سے 30 دسمبر تک فیصلہ ہوجائے گا کہ اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا الیکشن ہوگا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں، اس کیساتھ کھڑا ہونا نسلی اور اصلی کا کام ہے، مجھے فوج نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا، مجھے کسی نے تنگ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی عمران خان کی بات مانیں گے اور مستعفی ہوجائیں گے، وہ عمران خان کیساتھ کھڑے رہیں گے، پاک فوج قومی سلامتی کی دیوار چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت فوج کے ذمہ ہے، یہ فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے، پاکستان اندر سے بیٹھ رہا ہے، یہ فوج، سیاستدانوں کا بھی پاکستان ہے۔

شیخ رشید انٹرویو کے دوران رو پڑے اور کہا کہ اللہ سے دعا مانگی ہے اور لوگوں کو خانہ کعبہ کے دروازے کے نیچے پاکستان کے لئے روتے دیکھا ہے۔