پی ڈی ایم نے حاضری کے لحاظ سے سب سے چھوٹاجلسہ کیا، شیخ رشید

Dec 13, 2020 | 22:54:PM
پی ڈی ایم نے حاضری کے لحاظ سے سب سے چھوٹاجلسہ کیا، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مینار پاکستان پر حاضری کے لحاظ سے سب سے چھوٹا جلسہ کیا ہے۔
شیخ رشید نے جلسے سے متعلق کہا کہ لاہور سے 13 ارکان قومی اسمبلی اور 40 ایم پی اے رکھنے والی پارٹی کا جلسہ ناکام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متاثر نہیں ہوا، یہ مینار پاکستان پر حاضری کے حساب سے سب سے چھوٹا جلسہ ہے ، یہ جلسہ ناکام ہے جتنی بڑی تیاری تھی اتنا بڑا جلسہ نہیں تھا۔
ادھر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ آج کے موسم کی طرح ٹھنڈا ہے، 10 سے 15 ہزار لوگ بھی اکٹھا نہیں ہوسکے جس سے افرادی قوت کا ڈھکوسلا بھی عیاں ہوگیا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بیک ٹو بیک فلاپ جلسے کررہی ہے، عمران خان نے تین بار تنہا مینار پاکستان بھرا اور آج 11جماعتوں کا مل کر یہ حال ہے۔