پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کل طلب،اہم فیصلے متوقع

Dec 13, 2020 | 21:37:PM
پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کل طلب،اہم فیصلے متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اگلی حکمت عملی پر عملدرآمد کا معاملہ ، مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا، سربراہی اجلاس کل دن 2 بجے جاتی امرا میں ہوگا۔ 
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاڑکانہ جلسے، لانگ مارچ کی حکمت عملی اور ملک بھر میں مظاہروں پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، میاں افتخار شریک ہوں گے،اجلاس میں آفتاب شیر پاﺅ، محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل ،شاہ اویس نورانی، پروفیسر ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک شریک ہوں گے۔