بھارتی یاتریوں کی پک اپ کو حادثہ،7 بچوں سمیت 11 افراد مارے گئے

Aug 13, 2025 | 20:54:PM
بھارتی یاتریوں کی پک اپ کو حادثہ،7 بچوں سمیت 11 افراد مارے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست راجستھان  کے شہر داؤسا میں یاتریوں کی گاڑی ٹرک سے ٹکرانے 7 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک  اور 9 افراد زخمی ہوگئے.

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راجستھان کے شہر داؤسا میں یاتریوں کو لے جانے والی پک اپ کھڑے ٹرک سے ٹکرائی، یاتری اترپردیش کے رہائشی تھے جو مندر  سے واپس آرہے تھے۔ یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا نےکے نتیجے میں 7 بچے اور 3 خواتین سمیت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ بدھ کی صبح 4 بجے پیش آیا اور حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یاتری اتر پردیش کے رہائشی تھے جو سالاسر بالاجی مندر سے دو پک اپ وینز میں واپس آ رہے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقن بیٹسمین ڈیوالڈ بریوس نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے