پنجاب زیادہ گندم اگاؤ مہم،جھنگ کے کاشتکار نے پہلی پوزیشن لےکر ٹریکٹر حاصل کیا
پنجاب زیادہ گندم اگاؤ مہم ، جھنگ کے کاشتکار نے پہلی پوزیشن لےکر ٹریکٹر حاصل کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت منعقدہ گندم کے پیداواری مقابلہ جات میں صوبائی اور ڈویژنل سطح پر کامیاب کاشتکاروں میں تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی۔ پہلی پوزیشن پر ضلع جھنگ کے مظفر محمود نے پنجاب بھر میں گندم کی 69.96 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے 85ہارس پاور فور باۓ فور ٹریکٹر حاصل کیا۔
ا س موقع پر گرین ٹریکٹرز کے دوسرے مرحلے کی درخواستوں کے پورٹل کا آغاز کیا گیا۔وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔پارلیمانی سیکرٹری زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی شرکت۔دوسرے نمبر پرضلع قصور کے کاشتکار محمد افضل نے صوبائی سطح پر گندم کے پیداواری مقابلہ جات میں 69.87 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے 75ہارس پاور حاصل کیا ۔تیسرے نمبر پر ڈیرہ غازی خان کے شاہد عباس خان نے 69.72 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے 60ہارس پاور کا ٹریکٹر حاصل کیا۔سید عاشق حسین کرمانی نے صوبائی سطح پر گندم کے پیداواری مقابلہ جات کے کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں اور کاغذات تقسیم کیے۔وزیر زراعت پنجاب نے گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے مرحلے کا اغاز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ترجیحات میں کاشتکاروں کی خدمت اور خوشحالی سر فہرست ہے، وزیراعلی پنجاب کہ ویژن کے تحت کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری کی سہولیات کو متعارف کرایا جا رہا ہے،گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 75 ہارس پاور سے 125 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوا ہے۔گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے مرحلے کے دوران 10 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے،گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر کاشتکاروں کو سبسڈی دی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں پنجاب ایگریکلچر ٹرانسفارمنگ پروگرام کے تحت متعدد منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔حکومت درمیانی اور لمبی مدت کے لیے کسانوں کی سہولت کےلئے بلا سود قرضوں کی اسکیم ،ٹریکٹرز کی فراہمی اور ایگری مالز کا قیام عمل میں لائی ہے۔انہوں نے کہا حکومت نے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے 75ارب روپے دیے۔وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی اور ضلعی سطح پر گندم کے پیداواری مقابلہ جات جیتنے والے کاشتکاروں کی انعامی رقم میں اضافہ کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب اگلی گندم کی کاشت سے پہلے کسانوں کی معاونت کے لیے 100ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:16اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان