عدالت نے متنازع بیان پر عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹادی  

Aug 13, 2025 | 18:00:PM
عدالت نے متنازع بیان پر عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹادی  
کیپشن: عارف علوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیشن کورٹ لاہور نے سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایف آئی اے کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی۔

درخواست گزار نے عارف علوی کے متنازع بیان پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے شہزادہ عدنان کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ معاملہ علما بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اس پر عدالت نے باور کروایا کہ علما بورڈ کی رائے آنے کے بعد دیکھا جائے کہ یہ کوئی جُرم بنتا ہے یا نہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر علما بورڈ کی رائے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فلم انڈسٹری میں سوگ، کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ چل بسیں