پرانے کیسوں کو نمٹانے کے لیے ماتحت عدالتوں میں ماڈل کورٹس قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہین عتیق )لاہور ہائی کورٹ نے پرانے کیسوں کو نمٹانے کے لیے ماتحت عدالتوں میں ماڈل کورٹس قائم کر دیں۔
ہائیکورٹ کے حکم پر فوجداری اور سول کیسوں کو نمٹانے کے لیے سیشن کورٹ میں 3، ضلع کچہری میں ایک،ماڈل ٹاؤن کچہری میں فوجداری کے لیے چار اور سول کیسوں کے لیے چار،کینٹ کچہری میں دو جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر کر دیئے ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔
سیشن کورٹ میں جو جج مقرر کیے گئے ہیں ان میں ایڈیشنل سیشن جج محمد ریاض،شعیب انور قریشی اور اسد حفیظ اور سول اپیل کے لیے قاسم اورعلی بھٹی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایئرپورٹس اور امیگریشن چیک پوسٹس پر تعیناتی کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی
ضلع کچہری میں حمادالرحمان،ماڈل ٹاؤن کچہری میں سید ارشد حسین، قیصر ریاض،عمران خان لودھی عابد منیر، ریحان سبطین، محمد وسیم،کینٹ کچہری میں طیب خان اور نعیم بخش شامل ہیں۔
سیشن کورٹ اور دیگر عدالتیں روٹین کے مطابق کام کر تی ر ہیں گی۔