پاکستان کے محمد آصف کو ورلڈ گیمزسنوکر کے سیمی فائنل میں شکست

Aug 13, 2025 | 10:48:AM
 پاکستان کے محمد آصف کو ورلڈ گیمزسنوکر کے سیمی فائنل میں شکست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے محمد آصف کو ورلڈ گیمز سنوکر کے سیمی فائنل میں شکست ہو گئی۔

عالمی نمبر 14 چین کے ژاؤ گیوڈونگ نے آصف کو دو ،صفر سے شکست دی۔

سیمی فائنل میں شکست کے بعد محمد آصف اب برانز میڈل کا میچ کھیلیں گے۔

ورلڈ گیمز سنوکر میں برانز میڈل کا میچ آج دوپہر کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست، 34 سال بعد سیریز جیت لی

واضح رہے کہ ورلڈ گیمز کی تاریخ میں پاکستان اب تک ایک ہی میڈل جیتا ہے۔ پاکستان کے لیے واحد میڈل سنوکر میں شوکت علی نے 2001 میں حاصل کیا تھا۔

شوکت علی نے 2001 ورلڈ گیمز میں اسنوکر کا برانز میڈل جیتا تھا۔