بھارتی فلم’’ڈاکوواں دا منڈا پارٹ3 ‘‘ سنسر بورڈز نے ان کٹ پاس کردی، 14 اگست کو نمائش

Aug 13, 2025 | 00:12:AM
بھارتی فلم’’ڈاکوواں دا منڈا پارٹ3 ‘‘ سنسر بورڈز نے ان کٹ پاس کردی، 14 اگست کو نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)بھارتی پنجابی ایکشن فلم ’’ڈاکوواں دا منڈا پارٹ3 ‘‘ کو مرکزی فلم سنسر بورڈ  اور پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کر دیا ، فلم 14 اگست کو سینمائوں کی زینت بنے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق فلم ’’ڈاکوواں دا منڈا پارٹ3 ‘‘ کو  مرکزی فلم اور پنجاب فلم سنسر بورڈ نے ان کٹ پاس کردیا ہے، فلم میں کوئی قابل اعتراض مواد نہیں پایا گیا،   فلم ’’ڈاکوواں دا منڈا پارٹ3 ‘‘14 اگست کو نمائش کے لئے سینماؤں میں پیش کی جائے گی ۔اس فلم کی کاسٹ میں دیو کھروڈ اور بانی سندھو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کو گھرسے نکالنے پر  سخت سزا اور جرمانہ، ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش