تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان, محمکہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Aug 13, 2023 | 20:43:PM
  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان, محمکہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن:  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان, محمکہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے جشن آزادی کے موقع پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم  گرم اور مر طوب رہے گا، شمال مشرقی   پنجاب،خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان    اور کشمیر  میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی  پنجاب،خطۂ پوٹھوہاراورکشمیر میں چند مقامات پر  موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع، یومِ آزادی سے قبل پریشان کن خبر آ گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، مالاکنڈ ،   شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بالاکوٹ،مالاکنڈ ،  ہری پور، پشاور، مردان، صوابی ، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان،بنوں،کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے جبکہ صوبہ کےدیگر  اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

پنجاب میں سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور ،  شیخوپورہ، گوجرانوالہ،  گجرات ، میانوالی ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، بھکر،منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، مری  اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے اور چند مقامات پر  موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ صوبہ کےدیگر  اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب  رہنے کے ساتھ ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں  بوندا باندی ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان  میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔