15 اگست سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

Aug 13, 2023 | 18:13:PM
15 اگست سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان
کیپشن: ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کا امکان
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر سے بڑھنے کا امکان ہے۔

ملک میں 15 اگست سے پٹرول کی قیمت میں مزید 15 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے اضافےکا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہونے سے خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے بڑھ کر 91 ڈالر  فی بیرل ہو گئی ہے اور خام تیل پر پریمیئم چارجز 2 ڈالر فی بیرل الگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انوا رالحق کاکڑ کا نام کہاں سے آیا؟ خورشیدشاہ نے بڑا انکشاف کردیا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیار ڈیزل اور پٹرول کی قیمت بھی 5 ڈالر اضافے سے 97 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 102 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، اگر یہ ہی قیمت برقرار رہی تو موجودہ ریٹ کے حساب سے پاکستان میں پٹرول 15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 20 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے امکانات ہیں۔