نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ،اسلام آباد ٹالکس پر تبادلہ خیال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیرِخارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران اسلام آباد مذاکرات اور امریکہ، ایران براہِ راست بات چیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
چین کی جانب سے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا، چین نے پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان نے خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے عزم کا اعادہ کیا ہے ، پاکستان اور چین کے درمیان پانچ نکاتی امن معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری