ایران کیساتھ جنگ بندی کا معاہدہ بہت ہی کم وقت میں دم توڑ سکتا ہے؛نیتن یاہو

Apr 13, 2026 | 20:56:PM
ایران کیساتھ جنگ بندی کا معاہدہ بہت ہی کم وقت میں دم توڑ سکتا ہے؛نیتن یاہو
کیپشن: نیتن یاہو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہٹ دھرمی پرقائم اسرائیلی وزیراعظم نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ بہت ہی کم وقت میں دم توڑ سکتا ہے۔

نیتن یاہوکا یہ بیان تہران اور واشنگٹن کے درمیان بغیر کسی معاہدے کے مذاکرات ختم ہونے کے ایک دن بعد سامنے آیا۔

نیتن یاہو کاکہناتھا کہ میری کل نائب صدر جے ڈی وینس سے بات ہوئی ہے۔جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ اصل مسئلہ ایران سےتمام افزودہ مواد کا خاتمہ اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مزید افزودگی نہ ہو۔یہ نکتہ اسرائیل کیلئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ تہران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت امریکہ اور اسرائیل اپنے حملے روک دیں گے اور ایرانی فوری طور پر آبنائے ہرمز کے راستے کھول دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:یورو1.04،برطانوی پاؤنڈ 1.36روپے سستا ، اماراتی درہم اور سعودی ریال مہنگے ہو گئے