انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسہ کی کمی ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 279.01 روپے سے کم ہوکر 279 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگاہوکر 280.30 روپے ، یورو 1.04 روپے سستاہوکر 329.44 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.36 روپے سستاہوکر 378.33 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 8 پیسے مہنگاہوکر 77.03 روپے ، سعودی ریال 2 پیسے مہنگاہوکر 75.25روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:16سے 18اپریل تک بارشیں،ژالہ باری الرٹ جاری