اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، مذاکرات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی،ملاقات میں مذاکرات کے بعد کی صورتحال اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔چینی سفیرنے امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین آل ویدرسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے عزم کی تجدیدکی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے سینکڑوں نئی ملازمتوں کی منظوری دیدی