آج کا پکوان: یوگرٹ مٹن بنانے کی ترکیب

Apr 13, 2026 | 14:30:PM
آج کا پکوان: یوگرٹ مٹن بنانے کی ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوگرٹ مٹن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزا: بکرے کا گوشت ایک کلو، دہی ایک پاؤ، پیاز ۲؍ عدد (باریک کاٹ لیں)، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، ہری مرچ آدھا کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، تیل آدھا کپ۔

بنانے کا طریقہ: دیگچی میں تیل گرم کریں، اس میں پیاز ڈال کر گولڈن ہونے تک تلیں۔

 گوشت، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں اور کچھ دیر بھوننے کے بعد حسب ِ ضرورت پانی گوشت میں ڈال کر گلنے کے لئے چھوڑ دیں۔

 آدھی ہری مرچ پیس لیں، جب گوشت گل جائے تو دہی پھینٹ کر اس میں ملا دیں اور ساتھ ہی پسی ہوئی ہری مرچ شامل کر دیں۔

 جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو باقی کی ثابت ہری مرچوں کو درمیان میں سے کٹ لگا کر گوشت میں ڈال دیں۔

 ہلکی آنچ پر مزید ۱۰؍ منٹ پکائیں، جب تیل اوپر آجائے تو اوپر سے پسا ہوا گرم مسالہ ڈال دیں، مزیدار یوگٹ مٹن تیار ہے۔ پراٹھے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔