ایران اسرائیل جنگ پر خاموشی، مودی کو ملک کے اندر شدید تنقید کا سامنا

Apr 13, 2026 | 12:04:PM
ایران اسرائیل جنگ پر خاموشی، مودی کو ملک کے اندر شدید تنقید کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )ایران کی اسرائیل اور امریکا سے جنگ پر خاموشی اختیار کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کے اندر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق ایران امریکا اسرائیل جنگ میں پاکستان اس بحران میں ایک کلیدی فریق کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایک بڑی جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بطور ثالث کردار پر بھارتی اپوزیشن نے شدید ردِعمل اور غصے کا اظہار کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز بحران، برطانیہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

 کانگریس لیڈر ششی تھرور نے کہا کہ پاکستان سفارتی طور پر بھارت سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق بی جے پی کے حامی حلقوں میں اسرائیل کی مقبولیت کی وجہ اس کا اسلام دشمن تشخص ہے۔

بھارتی میڈیا پر بھی تجزیہ کاروں کی جانب سے غلط خارجہ پالیسی اقدامات پر نریندر مودی اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔