یشما گل نے رونالڈو کی گرل فرینڈ کی ہمشکل ہونے کا اعتراف کر لیا

Apr 13, 2023 | 20:53:PM
یشما گل نے رونالڈو کی گرل فرینڈ کی ہمشکل ہونے کا اعتراف کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ یشما گل نے کرسٹیانورونالڈو کی گرل فرینڈ کی ہمشکل ہونے کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پلیٹ فارم  پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکارہ یشما گِل اور  انکے ساتھی اداکار آغا علی ایک ساتھ بیٹھے دلچسپ گفتگو کر رہے ہیں۔اداکار آغا علی کا اس ویڈیو میں یشما گِل سے کہنا ہے کہ" آپ بالکل کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز جیسی نظر آتی ہو"۔آغا علی  نے  بتایا  کہ "آج کل ان کے گھر میں جیارجینا کی نیٹ فلکس مووی " آئی ایم جیارجینا روڈریگز" دیکھی جا رہی ہے، ان کی اہلیہ (اداکارہ حنا الطاف) کا بھی یہی ماننا ہے کہ آپ بالکل جیارجینا نظر آ تی ہو"۔اداکار کا مزید کہا ہے کہ" اگر آپ دونوں میں سے کوئی ایک غائب ہو جائے تو دوسری اس کی جگہ کام کر سکتی ہے"۔



آغا علی کے اس بات پر یشما گل کو ہنستے ہوئے سنا جا سکتا ہے،یشما گِل کا ویڈیو میں آغا علی کو بتانا ہے کہ" انہیں ایسا پہلے بھی 5 افراد بول چکے ہیں"۔