پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

Apr 13, 2023 | 12:36:PM
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے پی ٹی آئی رہنما کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے علی امین گنڈاپور کو عدالت میں پیش کیا۔
 ضرور پڑھیں :عدالتی اصلاحاتی بل پرسماعت کا اقدام مسترد

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے اسلحہ برآمدگی کے لیے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ ان کے وکیل بابر اعوان نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آپ دو دن سے کیا کرتے رہے ہیں؟َ اس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈاپورکا وائس میچ کرالیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔اس کے علاوہ عدالت نے بھکر پولیس کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے تین روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا بھی مسترد کردی۔