عدالتی اصلاحاتی بل پرسماعت کا اقدام مسترد

Apr 13, 2023 | 11:13:AM
حکومت میں شامل جماعتوں نے عدالتی اصلاحاتی بل پرسماعت کا اقدام مستردکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عدالتی اصلاحاتی بل کےخلاف درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت، حکومت میں شامل جماعتوں نے سماعت کا اقدام مسترد کردیا ہےجس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیےمیں حکومتی جماعتوں کا کہنا ہے کہ نفاذ سے قبل ہی بل متنازع بینچ کےسامنےسماعت کرنےکا اقدام مسترد کرتےہیں،بینچ سپریم کورٹ کی تقسیم کا منہ بولتا ثبوت ہے،حکومتی موقف کی پھرتائید ہوگئی۔

ضرور پڑھیں :سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرل بل سماعت کیلئے مقرر، پاکستان بار کونسل کا ہڑتال کا اعلان 

اعلامیےکےمطابق معززججزخود’ون میں شو’متعصبانہ وآمرانہ طرزعمل ،مخصوص بینچزکی تشکیل پراعتراض کرچکے،8رکنی متنازع بینچ کی تشکیل سےان فیصلوں میں بیان کردہ حقائق مزید واضح ہوگئے۔