سال 2022ء کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا? 

Apr 13, 2022 | 14:55:PM
سال 2022ء کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا? 
کیپشن: سورج گرہن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رواں سال کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور رمضان المبارک کی 28 ویں تاریخ کو متوقع ہے۔

30 اپریل کو لگنے والا سورج گرہن جزوی نوعیت کا ہو گا جو براعظم انٹارکٹیکا، لاطینی امریکا کے جنوبی حصے، بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں دیکھا جا سکے گا۔پاکستان میں یہ سورج گرہن  نظر نہیں آئیگا۔

گرینچ  ٹائم کے مطابق سورج گرہن کا آغاز شام 6:45 پر ہو گا۔ رات 8:41 پر یہ انتہائی درجے پر ہو گا اور رات 10:37 پر یہ گرہن اختتام پذیر ہو جائے گا۔

مذکورہ گرہن میں چاند انتہائی درجے میں سورج کے 54% حصے کو چھپا لے گا۔رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالرمزید کتناسستا ہو ا؟جانیے

  علمائے کرام کا کہنا ہےکہ چاند گرہن اور سورج گرہن کی وجہ سے عام انسانوں یا حاملہ خواتین پر مختلف قسم کے اثرات پڑنے سے متعلق جتنے بھی من گھڑت وہم اور وسوسے عوام میں مشہور ہیں ان کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے، وہ صرف اور صرف لوگوں کی پھیلائی ہوئی من گھڑت باتیں ہیں، ایمان والوں کو اس قسم کے توہمات پر یقین کرنے کے بجائے خود احتسابی اور آخرت کی فکر کرنی چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ حکومتی وضاحت آ گئی