تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ حکومتی وضاحت آ گئی

Apr 13, 2022 | 14:00:PM
تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ حکومتی وضاحت آ گئی
کیپشن: مفتاح اسماعیل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چونکہ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل بڑھائی گئی تھیں، اسلئے موجودہ حکومت انہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہی۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ تنخواہوں کے حوالے سے کوئی یوٹرن نہیں لیا، تنخواہوں کے معاملے پر اگلے بجٹ میں غور کیا جائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا، مجھے امید ہے کہ اس پر الجھن واضح ہو جائے گی۔

 یادرہے کہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے اور کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: علیم خان نے پرویز الٰہی کیلئے اہم پیغام جاری کردیا