ن لیگ کے سینیٹر ، سابق آئی جی پنجاب رانا مقبول انتقال کرگئے

Sep 12, 2023 | 12:24:PM
مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق آئی جی پنجاب رانا مقبول احمد انتقال کرگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق آئی جی پنجاب رانا مقبول احمد انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹر رانا مقبول احمد کچھ عرصے سے علیل تھے۔ سینیٹر رانا مقبول احمد کابینہ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ ان کی وفات کو ن لیگ کیلئے بڑا نقصان قراردیا جارہا ہے۔ سیاسی  رہنماؤں  نے ان کی موت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے انکی بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  سابق ڈی ایس پی نارکو ونگ لاہور کریمینلز پربازی لےگیا

دریں اثنا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر رانا مقبول کے بیٹ رانا طلال  سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے  ان کے والد پر اظہار تعزیت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر رانا مقبول ایک بہترین سیاسی ورکر اور پارلیمنٹرین تھے۔سینیٹر رانا مقبول احمد نے پولیس سروس کی وجہ سے فوجداری قوانین سے متعلق بہترین قانون سازی بھی کی۔