دل کرتا تھا اپنی زندگی ختم کر لوں۔۔دپیکا پڈوکون نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

Sep 12, 2021 | 14:32:PM
 دل کرتا تھا اپنی زندگی ختم کر لوں۔۔دپیکا پڈوکون نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  بھارت کی معروف  اداکارہ دپیکا پڈوکون  نے کہا ہے کہ 2014 میں ڈپریشن کے باعث جینے کی امید ختم ہوگئی تھی،  مجھے لگتا تھا کہ میرا کوئی مقصد نہیں اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتی تھی۔بس یہ سمجھ لیں کہ زندگی سے نفرت ہو گئی تھی۔

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے مشہور شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کی اور میزبان امیتابھ بچن سے ڈپریشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن کینسر اور ذیابطیس کی طرح ایک بیماری ہے، 2014 میں اس بیماری کا شکار ہوئی اور اس دوران میرا دل چاہتا تھا کہ میں باہر نہ جاؤں، کسی سے نہ ملوں اور کوئی کام نہ کروں۔

یہ بھی پڑھیں: بوائے فرینڈ سمیت 5 افراد نے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔ظالموں نے بعد میں کیا کیا جانیے! 

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ 2014 میں فلم ’ہپی نیو ائیر‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھی تاہم شوٹنگ کے دوران میں بار بار سب سے چھپ کر زاروقطار روتی تھی اور مجھے خود نہیں پتہ تھا کہ میں کیوں رو رہی ہوں بس اتنا جانتی ہوں کہ جینے کو دل نہیں کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی این اے رپورٹ نے لڑکی کے ہوش اڑا دیئے۔۔ کیاہوا جانیے!