مرنے کے بعد بھی موسیقی سے جڑا رہنا چاہتا ہوں،ایڈ شیرن

میرا آخری میوزک البم میری موت کے بعد ریلیز ہوگا،یہ میری وصیت میں شامل ہے

Oct 12, 2025 | 13:26:PM
مرنے کے بعد بھی موسیقی سے جڑا رہنا چاہتا ہوں،ایڈ شیرن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
مرنے کے بعد بھی موسیقی سے جڑا رہنا چاہتا ہوں،ایڈ شیرن
مرنے کے بعد بھی موسیقی سے جڑا رہنا چاہتا ہوں،ایڈ شیرن
مرنے کے بعد بھی موسیقی سے جڑا رہنا چاہتا ہوں،ایڈ شیرن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی کا آخری میوزک البم ان کے انتقال کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔
34 سالہ گلوکار نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی موت کے بعد بھی موسیقی سے جڑے رہنے کی خواہش رکھتے ہیں، آخری البم کی تیاری اور ریلیز کا مکمل بندوبست اپنی وصیت میں شامل کر رکھا ہے، جس کی نگرانی ان کی اہلیہ چیری سیبورن کریں گی۔

ایڈ شیرن نے کہا کہ اگر میں دنیا میں نہ رہا تو چیری میری جگہ اس البم کے گانے منتخب کرے گی، یہ منصوبہ مکمل طور پر طے کیا جا چکا ہے اور میری وصیت کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور گلوکار ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے
معروف گلوکارنے بتایا کہ اس آخری البم میں وہ تمام گانے شامل ہوں گے جو میں نے 18 سال کی عمر سے لے کر زندگی کے آخری دنوں تک لکھے، اگرچہ کچھ لوگ میرے اس فیصلے سے متفق نہیں ہوں گے، لیکن مجھے یقین ہے کہ میرے مداح اس البم کو بہت دلچسپ پائیں گے۔
واضح رہے کہ ایڈ شیرن کا البم Play رواں سال 12 ستمبر کو ریلیز ہوا تھا، جسے دنیا بھر میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔