مشہور گلوکار ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے 

Oct 12, 2025 | 12:16:PM
مشہور گلوکار ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میکسیکو میں نامور لاطینی پاپ گلوکار فیڈی ڈورکاز کو ڈکیتی کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن میں پیدا ہونے والے 29 سالہ گلوکار کو مبینہ طور پر ڈکیتی کے خلاف مزاحمت کرنے پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

میکسیکو سٹی سیکرٹریٹ آف پبلک سیفٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد تھے، جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملوث افراد کی شناخت کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فیڈی ڈورکاز نے اپنے گانوں کارا بونیتا اور موکا سے شہرت حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان امن اور استحکام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں: صدر زرداری