سوڈان:پیرا ملٹری فورسز کا حملہ،60 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سوڈان کے شہرالفشیرمیں پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں میں 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق آرایس ایف نے شہر کا محاصرہ کر لیا ہے، پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز نے پناہ گاہوں، ہسپتالوں کو نشانہ بنایا۔
جنگ زدہ مغربی علاقے میں ہفتے کے روز بے گھر افراد کے ایک کیمپ پر کیے گئے۔
فورسز کے ڈرون اور توپ خانے کے حملے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
جاں بحق افراد میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور بزرگوں کی تھی، جن میں سے متعدد کی لاشیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
یہ حملہ ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے کیا گیا جو سوڈانی فوج کے خلاف ایک سال سے جاری خانہ جنگی میں مصروف ہے۔
فورسزاس وقت مغربی علاقے دارفور پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ الفشیر کی مقامی مزاحمتی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ عورتوں، بچوں اور بزرگوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔
کئی افراد زندہ جل گئے، اور کچھ کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔
کمیٹی کے مطابق، یہ حملہ دو ڈرونز اور 8 توپ خانے کے گولوں کے ذریعے کیا گیا، ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 30 بتائی گئی تھی۔
جو بعد میں 60 تک پہنچ گئی، یہ حملہ ایک یونیورسٹی کی حدود میں قائم دار الارقم میں بے گھر افراد کے مرکز پر کیا گیا، جہاں ہزاروں بے سہارا لوگ پناہ لیے ہوئے تھے۔