سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ: پاکستان کی دونوں میچز میں فتح،کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

Oct 12, 2022 | 20:33:PM
سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ ،پاکستان ،دونوں میچز جیت ،کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ،
کیپشن: پاکستان کی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ میں پاکستان نے ایونٹ کے دوسرے روز دونوں میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے میچ میں میزبان قطر کو آٹھ گول سے شکست دی ، طفیل شنواری اور محمد عدیل نے 3 ،3 گول کئے،محمد علی اور محمد جنید نے ایک، ایک گول کیا،بوسنیا کے خلاف پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم 0-3 سے کامیابی سمیٹی۔بوسنیا کے خلاف میچ میں بھی طفیل شنواری نے ہیٹرک سکور کی ۔
یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز سوڈان کو بھی 0-3 سے شکست دی تھی ۔