منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ کی بریت پر فیصلہ محفوظ

Oct 12, 2022 | 15:30:PM
سپیشل سنٹرل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سپیشل سنٹرل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

خصوصی عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش نہیں ہوئے۔

دونوں کے وکیل امجد پرویز نے حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی کہ شہباز شریف سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے اور حمزہ کی طبیعت ناساز ہے۔

جس پر عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔