بینک دولت پاکستان کا اہم اعلان

اسٹیٹ بینک کی ای میل سروس کے ذریعے عوام نشاندہی کر سکتی ہے، ای میل سے ایکسچینج کمپنیز کے بغیر رسید کاروبار کی نشاندہی بھی کی جا سکتی ہے

Nov 12, 2022 | 12:49:PM
بینک دولت پاکستان ,اسٹیٹ بینک , ای میل سروس ,عائشہ غوث پاشا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)زرمبادلہ سے متعلق غیرقانونی سرگرمیاں روکنے کیلئے بینک دولت پاکستان نے اہم اعلان کردیا ۔

اسٹیٹ بینک نے وسل بلوئنگ فورم بنانے کا اعلان کر دیا۔مرکزی بینک کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی ای میل سروس کے ذریعے عوام نشاندہی کر سکتی ہے، ای میل سے ایکسچینج کمپنیز کے بغیر رسید کاروبار کی نشاندہی بھی کی جا سکتی ہے۔ ای میل کے ذریعے زرمبادلہ بورڈ ریٹ سے منہگا فروخت کرنے کی شکایات بھی کی جا سکتی ہیں، وسل بلور کی شناخت کو گمنام رکھا جائے گا۔

گزشتہ روز وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا تھا کہ زیادہ ڈالر ریٹ چارج کرنے والے بینکوں پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ کیا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی بینک ایسا کام نہ کرے۔