ڈالر کی بے قدری جاری، روپیہ مزید مضبوط ہو گیا

May 12, 2026 | 22:30:PM
ڈالر کی بے قدری جاری، روپیہ مزید مضبوط ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزیدمعمولی سستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسہ کی کمی  ہوئی،انٹربینک میں ڈالر 278.67 روپے سے کم ہوکر 278.66 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسے کم ہوکر 279.86 روپے ، یورو 19 پیسے سستاہوکر  330.43 روپے ، برطانوی پاونڈ 66 پیسے کمی سے 381.36 روپے ،یو اے ای درہم 2 پیسے کم ہوکر 76.77 روپے جبکہ سعودی ریال 2 پیسے مہنگاہوکر 75.07 روپے کا ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:15کلو آٹے کا تھیلا 200روپے مہنگا ،قیمت کہاں پہنچ گئی؟پریشان کن خبر