سردار عتیق کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ، اجلاس بلانے کا فیصلہ

May 12, 2024 | 21:35:PM
سردار عتیق کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ، اجلاس بلانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز )سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان کی آزادکشمیر کی موجودہ تشویشناک صورتحال پر تمام جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کیا ہے،صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر پارٹی سربراہی اجلاس کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق  وزیر اعظم آزاد کشمیر   سردار عتیق احمد خان نے  ریاست کشمیر میں موجودہ صورتحال پر تمام  پارٹیوں کے قائدین کی طرف ہاتھ بڑھایا ہے،انہوں سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان،  سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان، صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر، صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد چوہدری محمد یاسین سے گفتگو کی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے صدر جموں وکشمیر پیپلزپارٹی سردار حسن ابراہیم خان،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق،جماعت اسلامی آزادکشمیر راجہ محمد مشتاق خان، جماعت اسلامی کے سابق امیر عبدالرشید ترابی اور دیگر قائدین سے بھی ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔ 

ریاست آزاد کشمیر کی موجودہ تشویشناک صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر پارٹی سربراہی اجلاس کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کا وزیراعظم آزاد کشمیر سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ