مرغی کے بعد انڈے بھی مہنگے ہوگئے

May 12, 2023 | 12:39:PM
مرغی کے بعد انڈے بھی مہنگے ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کےلئے بری خبر آ گئی،مرغی کے بعد انڈے بھی مہنگے ہوگئے۔

شدید گرمی میں بھی انڈوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں،انڈے بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے،طلب کم ہونے کے باوجود انڈے مہنگے ہونا سوالیہ نشان بن گیا،ہول سیل میں انڈے 20 روپے درجن مہنگے ہو گئے،ہول سیل میں فارمی انڈے 270 میں فروخت ہونے لگے،ہول سیل میں دیسی انڈے 300 سے 320 روپے تک جا پہنچے،ریٹیل میں فارمی انڈے 300 روپے درجن تک فروخت ہوئے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی میں انڈے کبھی بھی اس قدر مہنگے نہیں ہوئے ،انڈے صحت کیلئے فائدے مند ہیں لیکن قیمتیں آسمان پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مظاہرین کے حملے،جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 2560 سے زائد شرپسند عناصر  گرفتار