15 سالہ لڑکے کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش پوری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

May 12, 2022 | 19:51:PM
لکی مروت، رہائشی لڑکے، عمران خان سے ملاقات، خواہش پوری،
کیپشن: عمران خان سے ملاقات پر لڑکے کی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لکی مروت کے رہائشی لڑکے کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش پوری ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد جلسے میں عمران خان سے ملاقات کے خواہش مند ابو بکر کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ،جس پر چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 15 سال ابوبکر کو بنی گالہ میں ملاقات کیلئے بلا لیا،سابق وزیراعظم سے ملاقات پر لڑکے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔عمران خان نے شفقت بھرے انداز میں لڑکے کے سر پر ہاتھ پھیرا اور اس کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔
ابو بکر نے عمران خان کو انگوٹھی بطور تحفہ پیش کی اوراپنی قمیض پر عمران خان سے آٹو گراف بھی لیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ ابو بکر جیسے نوجوانوں کو ابھی سے پارٹی میں باقاعدہ شامل کریں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں معاہدے پر عملدرآمد میں پیشرفت