متنازعہ ویڈیو وائرل: عامر لیاقت نے بڑی بات کہہ ڈالی

May 12, 2022 | 09:58:AM
عامر لیاقت کا کرارا جواب، فائل فوٹو
کیپشن: عامر لیاقت کا کرارا جواب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان،سیاسی کارکن اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت کا اپنی لیک نازیبا ویڈیو پر کرار جواب دیدیا۔

عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ پوچھ رہے ہیں سب برہنہ ویڈیو پر آپ کامؤقف کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ جن کی ذمے داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے، ان کا مؤقف کیاہےاورمقدس عدلیہ جو ہر شہری کی عزت کی محافظ ہے اُس نے ازخود نوٹس کیوں نہ لیا؟ FIA سائبر کرائم کو کھلی چھوٹ ہے؟

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کی ، جس میں انہوں نے کہاکہ اچھے ہیں وہ جو زنا کرتے ہیں ، بے شرم ہیں جونکاح کرتے ہیں!

عامر لیاقت نے لکھا کہ اب دیکھیے گا کتنی آوازیں بلند ہوں گی !!!کیونکہ سب کے نکاح پر بات جو آگئی جب تک میرا ہے صرف تماشا ہے روکو مت دیکھے جاؤ۔

یہ بھی پڑھیں:      عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی پیشکش! دلہن کون ؟ویڈیو وائرل