کراچی ،سوتیلے بیٹے نے نماز پڑھتے ماں کو قتل کردیا

May 12, 2022 | 00:57:AM
کراچی، سوتیلے بیٹے، نماز پڑھتے، چھری کے وار، ماں کو قتل،
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں سوتیلے بیٹے نے نماز پڑھتے چھری کے وار سے ماں کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ سعود آباد میں آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب گھر میں اظہرہ نامی خاتون کو سوتیلے بیٹے نے دوران نماز چھری کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے قتل میں ملوث 17 سالہ ملزم زین کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے چند ماہ قبل دوسری شادی کی تھی، واقعہ کے وقت گھر میں مقتولہ، ملزم اور اس کا چھوٹا بھائی موجود تھے۔
والد نے پولیس کو بتایا کہ کل چھوٹے بیٹے کی سالگرہ تھی، اظہرہ نے زین کو کیک لانے کیلئے پیسے دیئے، زین کیک کے بجائے چھری لے آیا، اور اس سے ماں کو قتل کردیا۔مقتولہ کے شوہر کامران کا کہنا تھا کہ زین آئے روز گھر میں جھگڑا کیا کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں جلد انتخابات کا کوئی امکان نہیں، شہبازشریف اورنوازشریف ملاقات میں اتفاق