ملک میں جلد انتخابات کا کوئی امکان نہیں، شہبازشریف اورنوازشریف ملاقات میں اتفاق

May 11, 2022 | 21:56:PM
وزیراعظم شہبازشریف، قائد ن لیگ میاں نوازشریف، ملاقات میں اتفاق
کیپشن: شہباز شریف اور نواز شریف ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف اور قائد ن لیگ میاں نوازشریف کی ملاقات میں اتفاق پایا گیا ہے کہ ملک میں جلد انتخابات کا کوئی امکان نہیں،جنرل الیکشن انتخابی اصلاحات کے بعد ہی ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ ارکان کے ہمراہ لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور اپنے بھائی نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے، ملاقات میں عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور خاص طور پر پی ٹی آئی کی جانب سے جلد انتخابی مطالبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات کے دوران لیگی قائد نے سابق صدر آصف زرداری سے فون پر ہونے والی گفتگو سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی قائد نواز شریف کی ملاقات کے دوران اتفاق پایا گیا کہ ملک میں جلد انتخابات کا کوئی امکان نہیں،جنرل الیکشن انتخابی اصلاحات مکمل ہونے پر ہی ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان کیساتھ تجارت کھولنے کا معاملہ، وزارت تجارت نے وضاحت جاری کردی