ہندوستان کیساتھ تجارت کھولنے کا معاملہ، وزارت تجارت نے وضاحت جاری کردی

May 11, 2022 | 21:42:PM
وزارت تجارت، ہندوستان کے ساتھ تجارت، وضاحت جاری
کیپشن: واہگہ بارڈر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت تجارت نے ہندوستان کے ساتھ تجارت کھولنے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ۔
وزارت تجارت نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ وزارت تجارت بھارت سمیت 46 ممالک میں ٹریڈ منسٹرز کی تقرری کرتی ہے ، نیو دہلی میں ٹریڈ منسٹر کی تقرری کا تعلق بھارت کے ساتھ تجارت شروع کرنے سے نہیں ہے ، وضاحتی بیان میں مزید کہاگیاہے کہ نیو دہلی میں گذشتہ دو دہائیوں سے ٹریڈ منسٹر کی تقرری کی جاتی رہی ہے ،نیو دہلی میں ٹریڈ منسٹر کی تقرری کا عمل سابقہ دور میں شروع ہوا 
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے نیو دہلی میں ٹریڈ منسٹر کی تقرری کی حتمی منظوری دی،نیو دہلی میں ٹریڈ منسٹر کی تقرری کا مطلب ہندوستان کے ساتھ تجارت بحال کرنا نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو لیک کرنے کا معاملہ، عامر لیاقت بھی میدان میں آگئے، دانیہ سے متعلق بڑا اعلان کردیا