ویڈیو لیک کرنے کا معاملہ، عامر لیاقت بھی میدان میں آگئے، دانیہ سے متعلق بڑا اعلان کردیا

May 11, 2022 | 21:12:PM
نازیبا ویڈیوز لیک، عامر لیاقت، اہلیہ دانیہ انور، معاف کردیا،
کیپشن: عامر لیاقت اور دانیہ شاہ(فائل فوٹو) 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ دانیہ انور کو معاف کردیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے کہا "دانیہ حدوو اللہ میں داخل ہوگئی، اس نے اللہ کی جانب سے ڈھکا ہرپردہ پھاڑ ڈالا میاں بیوی کی تنہائی میں بھروسے اور یقین کی للہی قوت کو للکاردیا ، اس نے میرا لباس پھارڈیا تومیں کیا اس کا لباس پھاڑدوں؟میں نے معاف نہ کیا تورب کی معافی ناممکن ہے۔"


اپنے ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا "میں رضائے الہی اور خوشنودی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطرعزتوں کے محافظ کو گواہ بنا کردانیہ کومعاف کرتا ہوں اور اللہ سے ملتجی ہوں کہ وہ بھی اسے معاف فرمادے !! میں تیرا یہ حکم بجالایا (ھنَ لباسلَکم وَانتم لِباس لھنّ) وقت مقررہ پرتجھ سے اطمینان والی موت کاطلب گار ہوں۔"

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کا خلع کا دعویٰ، عامر لیاقت اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، ویڈیو شیئر کردی