بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی!مضر صحت آئسکریم بنانے والا پراسیسنگ یونٹ سیل 

Mar 12, 2026 | 19:11:PM
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی!مضر صحت آئسکریم بنانے والا پراسیسنگ یونٹ سیل 
کیپشن: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی!مضر صحت آئسکریم بنانے والا پراسیسنگ یونٹ سیل 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے سریاب میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت آئسکریم اور آئس لولیز بنانے والا پراسیسنگ یونٹ سیل کردیا۔

یونٹ کے خلاف پروڈکشن میں غیر معیاری رنگوں کے استعمال ، مس لیبلنگ ، غیر رجسٹرڈ پراڈکٹس کی تیاری سمیت مختلف وجوہات پر ایکشن لیا گیا،غیرقانونی یونٹ میں بغیر رجسٹریشن و لائسنس کے اشیاء تیار و سپلائی کی جارہی تھیں جبکہ حتمی اشیاء کی لیب رپورٹس بھی نہیں تھیں۔

 کارروائی کے دوران ناقص اجزاء سے تیار کردہ مضر صحت آئسکریم اور آئس لولیز کی بڑی مقدار موقع پر تلف کرکرکے حکام نے یونٹ سے برآمد شدہ پیکجنگ مٹیریل اور مضر رنگ ضبط کرکے یونٹ کو فوری طور پر سیل کردیا ۔

 ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ خوراک کی تیاری میں جعلسازی یا غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،بلوچستان فوڈ اتھارٹی ہر چھوٹے بڑے فوڈ بزنس پر بلا امتیاز قوانین کا نفاذ یکساں طور پر کرواتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کے مطابق غیر معیاری اور مضر صحت آئسکریم و آئس لولیز بچوں میں گلے کے امراض سمیت مختلف بیماریوں کا باعث بنتی ہیں، بچے ہمارا مستقبل ہیں ، معصوم بچوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :  چیئرمین بلاول بھٹوسےصوبائی وزرا سمیت پارٹی عہدیداران کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال