چیئرمین بلاول بھٹوسےصوبائی وزرا سمیت پارٹی عہدیداران کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر اور سندھ حکومت میں وزیر برائے محنت و سماجی تحفظ سعید غنی و دیگر رہنماوں نے ملاقات کی۔
بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نے سعید غنی نے پارٹی چیئرمین کو تنظیمی صورت حال سے آگاہ کیا، اس موقع پر اپنے محکمے کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی حسن علی شاہ سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی،اس موقع پر نوشہرو فیروز کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی مظفرگڑھ کے رہنما ارشاد سیال نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہیں ضلع کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیاگیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے ترجمان واحد ہالیپوتو نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری