شاہین آفریدی دی 100 لیگ سے کیوں دستبردار ہوئے، وجہ سامنے آگئی

Mar 12, 2026 | 13:02:PM
شاہین آفریدی دی 100 لیگ سے کیوں دستبردار ہوئے، وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انگلینڈ میں کھیلی جانے والی دی 100 لیگ کے آکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے دا ہنڈریڈ آکشن سے ایک روزہ قبل دستبرداری اختیار کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی میں ہونے والی ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریزکےباعث فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے دی ہنڈریڈ سے دستبرداری اختیار کی ہے۔

فاسٹ باؤلر نے کالی آندھی کے خلاف سیریز پر اپنی بھر پور توجہ رکھنے کیلئے  انگلینڈ میں فرنچائز کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:نیشنل ٹی ٹونٹی،ملتان نے لاہور بلیوز کو ہرا دیا