نیشنل ٹی ٹونٹی،ملتان نے لاہور بلیوز کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دسویں میچ میں ملتان نے لاہور بلیوز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔
پشاور کے عمران خان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔
محمد شہزاد 54، عرفات مہناس 35 اور عامر یامین صرف 6 گیندوں پر 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور بلیوز کی جانب سے محمد رضوان نے 3 جبکہ محمد سلمان، شاہد عزیز اور نثار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور بلیوز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بناسکی، عمر صدیق 91 اور علی رزاق 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ملتان کی جانب سے عرفات منہاس اور سراج الدین نے 2، 2 جبکہ عامر یامین اور موہیر سعید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں:ترنگے کی توہین، پانڈیا کو دوست کے ساتھ ورلڈ کپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا