کراچی میں سجا حسیناؤں کامیلہ،معروف فنکاراؤں اورماڈلزکی دلفریب کیٹ واک

Mar 12, 2023 | 00:31:AM
کراچی میں سجا حسیناؤں کامیلہ،معروف فنکاراؤں اورماڈلزکی دلفریب کیٹ واک
کیپشن: ماڈلز کا گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی)کراچی میں سجا حسیناؤں کامیلہ، سٹائل رن وے فیشن شو سیزن 12 میں معروف فنکاراؤں اورماڈلزکی دلفریب کیٹ واک۔ کراچی میں فیشن انڈسٹری میں ایک بارپھررونق میلہ لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کئی عرصے سے مانند پڑی ہوئی فیشن انڈسٹری میں سٹائل رن وے فیشن شو سیزن 12 میں معروف فیشن ڈیزائنرزنے اپنی نئی کلیکشن متعارف کروائی،پاکستان بھر سے ڈیزائنرز جن میں محمودہ آفتاب، ایس ایف ہاؤس آف کمفرٹ، بی این ایس بائے بینا سلطان، نتاشہ خان، عزیر شاہد، ریگاس بائے حسن سید، مرزا یانو بائے یاسر مرزا و دیگر اپنی نئی کلیکشن متعارف کروائی،جبکہ سپر ماڈلز زرمینہ اکرم، ردا اصفہانی، صائمہ ہاروں، فیروزہ محمود، سعدیہ صدیق، روبی رشید، سیمی، عامر ایمی، ثنا خان، روشنی قدیر، فاطمہ خان، سانچ راچپوت، بختاور ذارا، آمنہ چودھری، سحرش خان، جبکہ معروف کامیڈین رؤف لالہ، فراز احمد، رمیز اعوان، تقی احمد، علی رضا، فوزان خان، ذیشان شفیع، رافع مغل، ہمایوں مسعود، سید آصف، وقاص علی، فیسا، دانش ایوب، کامران خان، اختر خالد، سید خضر علی، عبدالرافع شاہ رخ خان، سیف خان و دیگر نے ریمپ پر جلوہ بکھیرے،بیک سٹیج آفیشل میک اپ نادوز بائے نادیہ بلوچ نے بخوبی سر انجام دیا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آرگنائزر ضیا ظفر کا کہنا تھا کہ یہ میرا 12 واں سیزن تھاجوکہ کامیابی سے ہمکنارہوا ہے۔سٹائل رن وے ہرسال باقاعدگی سے ہوتا تھا جوشہرمیں فیشن انڈسٹری کاایک بڑاایونٹ ہوتا تھاجس میں ناصرف ملکی بلکہ غیرملکی فیشن ڈیزائنرز بھی اپنی کلیکشن متعارف کرواتے رہے ہیں۔ گذشتہ سالوں میں کووڈ کی وجہ سے ہمارا شو تعطل کا شکار رہا۔ اب حالات تھوڑے بہتر ہوئے ہیں تو دوبارہ سے فیشن انڈسٹری کے فروغ اور ترقی کے لئے اس بار ایک نئے اور جدید طرز کا فیشن شو کررہا ہوں جس میں فنکاروں کی ایک بڑی تعداد ریمپ پر کیٹ واک کی۔
 انکا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ فیشن انڈسٹری کی ترقی اور فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا رہوں اورسٹائل رن وے کے بینر تلے ڈیزائرز کو بھی ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کروں جہا ں سے وہ اپنی کلیکشن کو دنیا بھر کے سامنے پیش کرسکیں گے۔
اس موقع پرمعروف میک اپ آرٹسٹ نادیہ بلوچ کا کہناتھاکہ ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے سٹائل رن وے نا صرف فیشن ڈیزائنرزبلکہ بیوٹیشن کوبھی کافی مواقع فراہم کر رہا ہے جہاں سے وہ اپنا کام دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر سے مہنگا، اتنی قیمت ہو گئی کہ سن کر ہوش اڑ جائیں